بہت ہو گیا رومانس کامیڈی، سونا کشی ایکشن ہیروئین بنیں گی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) فلمساز اےآر مورگا دوس جو اپنی نئی فلم ہالی ڈے کی کامیابی پر کافی خوش نظر آ رہے ہیں ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا اب مورگا دوس کی نئی فلم میں رومانس نہ
کامیڈی بلکہ ایکشن کرتے نظر آئیں گی۔ اپنی ایک ٹویٹ میں اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہاہے کہ ہالی ڈے کے بعد اے آر مورگا دوس کی ایک نئی فلم میں ایکشن ہیروئین کا رول کروں گی۔

اس فلم میں کوئی مرد ہیرو نہیں ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہو گی۔ سوناکشی کو اس فلم کی شوٹنگ سے پہلے تیس روز کی خصوصی ایکٹنگ ورکشاپ میں شرکت کرنا ہو گی جبکہ وہ مارشل آرٹس کی تربیت بھی لیں گی۔ سوناکشی کا کردار ہالی ووڈ فلم لارا کرافٹ میں انجلینا جولی کے کردار جیسا ہو گا۔