قاہرہ (جیوڈیسک) مظاہروں میں شرکت کرنیوالے طلبا کو ایک لاکھ مصری پائونڈ جرمانہ بھی کیا گیا مصر کی عدالت نے الازھر یونیورسٹی کے 82 طالبعلموں کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔
رپورٹس کے مطابق مصری عدالت نے 25 جنوری کو دارالحکومت قاہرہ میں مظاہروں کے دوران تشدد کے الزامات کے تحت ان کو سزا سنائی اور ایک لاکھ مصری پائونڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔
سابق صدر محمد مرسی کو سکیورٹی حکام کی جانب سے حکومت سے باہر کرنے کے بعد سے مصر کی سکیورٹی فورسز اور طالبعلموں میں تصادم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں مگر اب حکومت نے فورسز کو یونیورسٹی میں داخل ہونے اور یونیورسٹی انتظامیہ کو طالبعلموں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اختیار دے دیا ہے۔