مقبوضہ کشمیر : دو نوجوانوں کی شہادت، احتجاج جاری، کرفیو برقرار

Kashmir

Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) نوجوانوں کو سپر دخاک کر دیا گیا، بارہمولہ میں گرفتاریوں کی کو شش کے بعد جھڑپیں جنوبی کشمیر میں دونوں جوانوں کی شہادت کے بعد دوسرے روز بھی پر تشدد مظاہرے جاری رہے جس کے باعث کر فیو بر قرار رکھا گیا۔ دونوں نوجوانوں کوان کے آبائی گاؤں میں سپر د خاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں سینکڑوں لو گوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزریشی پورہ اور کا کہ پورہ میں دو نوجوانوں کی شہادت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز بھی کر فیو نافذ رہا اور سکیورٹی اہلکار تعینات رہے۔

ادھر بارہمولہ میں بھارتی پولیس کی طرف سے دو نوجوانوں کی گرفتاری کی کوشش کے بعد جھڑپیں ہوئیں۔پولیس اہلکار وں نے بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے کے الزام میں نوجوانوں کو اس وقت گرفتار کرنے کی کوشش کی جب وہ قصبے میں واقع بینک میں رقم جمع کرانے جا رہے تھے۔