افغانستان میں ڈرون حملہ طالبان کمانڈر مولوی اصغر سمیت 4 افراد ہلاک

Drone Attacks

Drone Attacks

لندن (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں طالبان کمانڈر مولوی اصغر کے گھر پر ڈرون حملہ ہوا جس سے مولوی اصغر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوجی کی رہائی کے بدلے میں گوانتانامو بے سے رہا کیے گئے پانچ سینئر طالبان کمانڈرز کو دوحہ میں رکھا گیا ہے اور فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ ان کو میڈیا سے دور رکھا جائے۔ یہ پانچ کمانڈر ابھی تک اپنی رہائش گاہوں میں منتقل نہیں ہوئے اور اب بھی ایک محفوظ مقام پر ہیں۔

قطر کے حکام کے لیے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت سے زیادہ اہم ان کی دیکھ بھال اور ان کے اہلِ خانہ کو قطر لانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 سال قید اور اس کا بیشتر حصہ قیدِ تنہائی میں گزارنے کے بعد وہ ذہنی طور پر کسی سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

رہا ہونے والوں میں سے ایک طالبان انٹیلی جنس کے نائب سربراہ عبدالحق واثق ہیں جنہوں نے ذرائع کو بتایا کہ ان کو لوگوں کو پہچاننے میں دقت ہو رہی ہے۔ رہا ہونے والے رہنماؤں کا خدشہ ہے کہ ان کو گوانتانامو واپس نہ بھیج دیا جائے۔