گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کا مرکزی اجلاس زیر صدارت امیراعلیٰ صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیرمحمد رفیق احمدمجددی نے کہا کہ حضرت علامہ ابوالبیان پیرمحمد سعیداحمدمجددی رحمة اللہ علیہ کے 12ویں سالانہ عرس پاک اور شب برات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریبات کاآغاز13 جون بروزجمعتہ المبارک صبحدس بجے دن ہوگااور تا وقت سحر جاری رہے گا، عرس پاک اور شب برات کی پاک محفل میں ملک بھر سے مشائخ عظام ، علمائے کرام ، ممتاز مذہبی وروحانی شخصیات کے علاوہ پاکستان کے نامور قراء ، ثناء خوان رسول ۖ خصوصی شرکت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء اللہ نے اسلام کی تبلیغ واشاعت میں ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

آج بھی اگر عالم اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچلے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی۔،نیزاس کی ترویج واشاعت اور دینی اجتماعات کے سلسلہ میں نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور دین متین کی خدمت میں ہمارا یہ کارواں انشاء اللہ ہمیشہ رواں دواں رہے گا، اجلاس میں صوفی مقبول احمدمجددی، محمد سعیداحمدصدیقی ، محمد ندیم ارشد مجددی ، علامہ نویداقبال مجددی، علامہ بشارت علی مجددی ، علامہ یاسین مجددی ، علامہ اشفاق احمدمجددی ، علامہ تنویر حسین مجددی ،محمد شہزاد احمد مجددی اور اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔