برطانیہ کے ریلوے اسٹیشنز چوروں کیلئے سونے کی کان بن گئے

Britain

Britain

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے ریلوے اسٹیشنز چوروں کے لئے سونے کی کان بن گئے، تین ماہ میں ٹکٹ مشینوں سے ہزاروں پاؤنڈز لوٹ لئے گئے۔ روشنیوں کے شہر میں تو چور اے ٹی ایم پر ہاتھ صاف کرنے میں رہے تھے ناکام لیکن لندن کے لٹیروں نے اپنائے زیادہ طاقتور آلات اور کر گئے ٹکٹ مشین پر ہاتھ صاف وہ بھی ایک بار نہیں بار بار۔

تین افراد پر مشتمل گروہ رات گئے ریلوے اسٹیشن پر موجود ٹکٹ مشینوں کو طاقتور کٹر سے کاٹتا ہے اور رقم دیکر نو دو گیارہ ہو جاتا ہے۔ یہ شاطر گینگ اپریل سے اب تک شمالی لندن اور ہرٹ فورڈ شائر کے چھ ریلوے اسٹيشنز سے تین ہزار پاؤنڈ سے زائد لوٹ چکا ہے، جب کہ ان وار داتوں میں مشینوں کو ایک لاکھ پاؤنڈ کا نقصان ہوا لیکن سی سی ٹی وی فوٹجز کے باوجود پولیس ملزمان کا پتا لگانے میں اب تک ناکام ہے۔