کولمبو (جیوڈیسک) مودی حکومت نے پڑوسی ممالک میں دخل اندازی شروع کر دی، سری لنکا کے معاملات میں مداخلت پر بھارتی حکومت کے خلاف کولمبو میں مظاہرہ کیا گیا۔
ملکی معاملات میں مداخلت پر سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، بھارتی حکام کے پتلے جلائے اور خوب نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سری لنکن حکومت سے پولیس کے اختیارات میں کمی کا مطالبہ کیا تھا۔