یوکرین علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کرے یا سنگین نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے، روس

Sergei Lavrov

Sergei Lavrov

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین کی حکومت نے ملک کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے روس نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں جاری لڑائی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے یوکرینی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے تو دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کیف کی حکومت نے روس نواز علیحدگی پسندوں سے مذاکرات نہ کئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرائن میں حکومتی فورسز کے خلاف لڑنے والے روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرین کی حکومت کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف ان سے کئے جائیں گے جو ہتھیار پھینک دیں گے جب کہ روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔