ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بین الاقوامی ہوائی کمپنی کیتھے پیسیفک نے اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دیا۔ کیتھے پیسیفک کی جانب سے اپنی ویب سائیٹ پر باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ان کے ماہرین صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور کمپنی نے بینکاک سے کراچی جانے والی اپنی تمام پروازیں بند کردی ہیں اس لئے وہ اپنے مسافروں سے گزارش کرتے ہیں کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل پرواز سے متعلق جانچ پڑتال کر لیں۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے دہشت گردوں نے دو مرتبہ کراچی ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا، اتوار کو کئے گئے حملے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام دہشت گرد بھی مارے گئے تھے دوسری جانب دہشت گردوں نے منگل کو بھی اے ایس ایف کے کیمپ کے قریب فائرنگ کی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔