اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اپنے پروگرام پر نظر ثانی کریں اگر انہیں عوام سے دلچسپی تھی تو وہ 2013 میں وآپس کیوں چلے گئے؟ عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور عرفان صدیقی نے کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد کوئی اتحاد بنانا یا توڑنا نہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ طاہر القادری 2013 میں بھی پاکستان میںآئے تھے اگر انہیں عوام سے دلچسپی ہوتی تو وہ پاکستان میں رہ کر جدوجہد کرتے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ ملک اور جمہوریت کی بہتری کے لیے طاہرالقادری اپنے پروگرام پر نظر ثانی کریں گے۔
ملاقات کا مقصد جمہوریت کے تسلسل اور دہشت گردی جیسے قومی مسائل پر مل کر غورو خوض کرنا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرحاجی عدیل نے کہا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے حکمران جماعت کے ساتھ ہیں۔ ملک میں جمہوریت مستحکم ہے۔