لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی درسگاہیں خطرناک ہوتی جارہی ہیں، مسلح افراد کی جانب سے تدریسی اداروں میں فائرنگ کے عام ہوتے واقعات نے قابل تشویش ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق گذشتہ دوسالوں میں اس طرح کے چوہتر واقعات پیش آچکے ہیں۔
14 دسمبر 2012 بیس سالہ شخص نے کنیکٹکٹ کے سینڈی ہوک اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے بیس بچوں سمیت چھبیس افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اسکول میں فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ ریاست اوریگن کے اسکول میں پیش آیا، نوجوان فائرنگ کر کے ساتھی طالب علم کو ہلا اور ٹیچرکو زخمی کر دیا۔
اعدادوشمار کے مطابق دسمبر دوہزار بارہ سے ابتک اس قسم کے چوہتر واقعات پیش آچکے ہیں۔ جبکہ سروے سے ثابت ہوا ہے کہ امریکا میں ہر سال گیارہ ہزار افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوجاتے ہیں، ماہرین کے مطابق ہالی وڈ فلموں میں دکھائے جانے والے پرتشدد مناظر بھی ان واقعات کی اہم وجہ ہیں۔