3 سو ملین کے مختلف منصوبے تیار کر لئے، چیف ایگزیکٹو فیسکو

FESCO

FESCO

فیصل آباد (جیوڈیسک) چیف ایگزیکٹو فیسکو خورشید عالم نے کہا ہے کہ سیکنڈری ٹرانسمیشن اور گرڈ سٹیشنوں کی بہتری کیلئے 33 سو ملین کے مختلف منصوبہ جات تیار کر لئے، جس میں 132 کے وی کے 7 نئے گرڈز، 40 ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر اور 66 کے وی استعداد کے 6 گرڈز کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 220 کے وی نشاط آباد گرڈ سٹیشن اور جی ایس او ڈائریکٹوریٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے بین الاقوامی معیار کے مطابق بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔ ان منصوبوں کو فیسکو بورڈ کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلئے ایکنک بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین میں بجلی کی بچت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹیمیں مختلف بازاروں کمرشل سنٹرز، دکانوں، پٹرول پمپس وغیرہ کا دورہ کر رہی ہیں۔