ہرتیک روشن نے کترینہ اور رنبیر کے پیار میں دراڑ ڈال دی

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے قریبی دوست رنبیر کپور کے درمیان لڑائی کی وجہ بن گئے۔

بالی ووڈ کا پریمی جوڑا کترینہ اور رنبیر اپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی شوٹنگ کے سلسلے میں جنوبی افریقا میں موجود تھا، اسی دوران جب رنبیر نے فلم کا ایک سین کیا تو کترینہ نے کہہ دیا کہ رنبیر یہ تو تم رتیک روشن کی نقل کر رہے اور اس طرح کی ایکٹنگ تو وہ اپنی نئی آنے والی فلم “بینگ بینگ” میں کر رہے ہیں جس پر رنبیر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

واضح رہے کہ جگا جاسوس کی شوٹنگ پر پیش آنے والے واقعہ کے بعد اس قسم کی خبریں میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ کترینہ اور رتیک کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں یا پھر رنبیر کو اپنی دوست کے منہ سے ہرتیک روشن کا نام ہضم نہیں ہو رہا ہے۔