خدایا سن دعا میری مجھے تو سرخرو کر دے

Prayer

Prayer

خدایا سن دعا میری مجھے تو سرخرو کر دے
مرے دل کو چمک دے دے کہ مثلِ خوبرو کر دے

نیا شوقِ تکلم دے وہ تو ذوق تعلم دے
کہ اس نابود صلصالِ زمن کو جو گرو کر دے

مرے دل کو عطا کر دے کہ اک شوقِ سحر خیزی
اسی ذوقِ تقاضا سے عباد قبلہ رو کر دے

شناسا کر حقیقت سے بچا لے پھر کدورت سے
زمانے کے غریبوں کو عطا تو آبرو کر دے

مرے دل کی تمنا ہے خدایا تو وہ پوری کر
مدینے ہی مجھے لے چل حرم کے روبرو کر دے

گلِ نو میں اجاگر کر تمنا رونمائی کی
چمن کا ہر شجر پھر صورت طورِ ترو کر دے

شاعر: ساجد پرویز