میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
میران شاہ کے مقام پر در گاہ منڈی میں واقع گاؤں تبی میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے گھر اور گاڑی پر دو میزائل داغے جس سے دونوں مکمل طور پر ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بھی نچلی سطح پر ڈرون طیاروں کی پراوزیں جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہونے پر امریکی ڈرون حملے روک دیئے گئے تھے اور آخری حملہ 26 دسمبر 2013 کو کیا گیا تھا۔