عراق میں شدت پسند تنظیم کا بغداد کی طرف پیش قدمی کا فیصلہ

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) عراق میں شدت پسند تنظیم نے بغداد کی طرف پیش قدمی کا فیصلہ کرلیا، شدت پسند عراق کے شہر فلوجہ اور موصل کے بعد تکریت پر قبضہ کر چکے ہیں، صورتحال پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے موصل میں 80 ترک شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سیکورٹی کونسل نے فوری طور پر ترک یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔