گجرات کی خبریں 11/6/2014
Posted on June 12, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
حافظ محمد یونس کے بھائی چوہدری پنوں خاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم دسواں کی محفل آج دن دس بجے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں منعقد ہوگی
گجرات(جی پی آئی )گورنمنٹ میونسپل ہائی سکول فاربوائز گجرات کے ٹیچراورجامع مسجد شیر علی کے خطیب حافظ محمد یونس کے بھائی چوہدری پنوں خاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم دسواں کی محفل آج دن دس بجے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں منعقد ہوگی۔یاد رہے کہ مرحوم چند دن قبل رضائے الہٰی سے وفات پاگئے تھے ان کی نماز جنازہ اور ختم قل کی محفل میں وزیر تعلیم آزاد جموں کشمیر چوہدری محمد مطلوب ،سول جج آزاد جموں کشمیر،ممتاز بنکار چوہدری نظاقت حسین،قاضی علامہ کرامت آف بھمبرسمیت گجرات کی اہم شخصیات نے بھی بھرپورشرکت کی تھی۔
……………………….
……………………………
ممتاز ماہر تعلیم صدر پنجاب ٹیچرز یونین منیر چغتائی کی قیادت نے بہت بڑے وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز ماہر تعلیم صدر پنجاب ٹیچرز یونین منیر چغتائی کی قیادت نے بہت بڑے وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی ‘ وفد نے اے ای او علامہ ساجد محمود قادری ‘ پرنسپل لارل ہوم سکول علامہ مظہرحسین قادری ‘ سینئر نائب صدر پی ٹی یو حاجی محمد اقبال قریشی ‘ رانا محمد نعیم ‘ مفتی محمد اصغر زمیندار ہ سکول ‘ اصغر کھوکھر جلالپورجٹاں ‘ نواز بھٹی ‘ ملک یونس جلالپورجٹاں ‘ محمد رفیق ‘ چوہدری شوکت رئوف ہیڈ ماسٹر اسلامیہ سکول ‘ محمد خالد ٹانڈہ ‘ رانا اشرف پبلک ہائی سکول نمبر 2’ چوہدری انصر محمود جناح سکالر سکول ‘ عبدالوحید طور ‘ محمد نعیم شریف صابری ‘ زاہد سلیم صادیقی ‘ قاری غلام شبیر ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ عامر چوہدری و دیگر شامل تھے ۔
……………………….
……………………………
عظمت حسین سید نے سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر گزشتہ روز اُن کے آفس جا کر اظہار تعزیت کیا
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر عظمت حسین سید نے سابق نائب ناظم مہر مشتاق احمد کی والدہ محترمہ کی وفات پر گزشتہ روز اُن کے آفس جا کر اظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ والدہ مرحومہ کے درجات بلند کر کے اور مہر مشتاق احمد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا ء کر کے ان کے ہمراہ مرزا عمران بیگ اور مہر محمد خالد بھی تھے ۔
……………………….
……………………………
گجرات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا
گجرات(جی پی آئی )گجرات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 26قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنیکا حکم دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دورہ جیل کے موقع پر جیل کی مختلف بارکوں ہسپتال اور کچن کا بھی معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کے اقدامات پر اطیمینان کا اظہار کیا فاضل سیشن جج نے اس موقع پر مختلف مقدمات میں مطلوب متعدد ملزمان کی ضمانتوں کے کیس عدالت کو بھجوانے کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری کیں
……………………….
……………………………
ٹر سائیکل سیریزGTM-14 کے پرکشش نمبرات کی نیلامی مورخہ19-06-2014کو دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات میں صبح دس بجے ہوگی
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات چوہدری فرخ شیر گوندل کے ترجمان میاں سجاد احمد کی پریس ریلیز کے مطابق موٹر سائیکل سیریزGTM-14 کے پرکشش نمبرات کی نیلامی مورخہ19-06-2014کو دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گجرات میں صبح دس بجے ہوگی۔پرکشش نمبرات کے خواہش مندحضرات اپنے دل پسند نمبرات کے حصول کیلئے مطلوبہ کاغذات کے ساتھ وقت مقررہ پر تشریف لائیں۔
……………………….
……………………………
صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)محمد حنیف حیدری نے NA-105 میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی
گجرات(جی پی آئی)صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)محمد حنیف حیدری نے NA-105 میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی جس میں (ن) لیگ کے رہنما جاوید بٹ کے دفتر میں جا کر اُن کی ہمشیرہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور دُکھ کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ہم اُنکے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اسکے علاوہ چاہ بڈھے والا میں مہر ندیم کے والد کی وفات پرفاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی،چاہ بُڈھے والا میں ہی نعیم بٹ کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کی ، اور محلہ مسلم آباد میں پانچ سالہ معسوم بچہ غلام مصطفی جو کہ گزشتہ روز پارک کے گیٹ کے نیچے آکر وفات پانے والے کے گھر جاکر اُسکے والد یاسربٹ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا،اور بچے کے لیے دُعائے مغفرت کی ، اور محلہ فتحو پورہ میں جمیل بٹ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔محلہ بیری والا کھوہ میںمرزا ریاض بیگ کے گھر جاکے اُنکی تیمارداری کی اوردعا کی کے اللہ تعالیٰ اُنہیں جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے۔انکے ہمرہ مسلم لیگی رہنما وقاص بٹ ،چوہدری تنویر ، قاسم حبیب ، بلال سجاداوراحمد صلال موجود تھے ۔
……………………….
……………………………
کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ آج گجرات کا دورہ کرینگے
گجرات(جی پی آئی ) کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ آج گجرات کا دورہ کرینگے وہ صبح 10بجے نوازشریف میڈیکل کالج میں انجمن بہبودی مریضاں کی تقریب میں شرکت کرینگے بعدازاں پارکنگ پلازہ ، جلاپورجٹاں میں اسٹیڈیم کیلئے مجوزہ جگہ اور باب گجرات کا معائنہ کرینگے
……………………….
……………………………
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) جدیدفنی کورسز متعار ف کر وانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،طارق بلال ملک
گجرات(جی پی آئی )صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طار ق بلال ملک نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) جدیدفنی کورسز متعار ف کر وانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان کی صنعتی و زرعی ترقی کا دارومدار بھی ہنر مند افرادی قوت کی دستیابی پر ہے۔ اگر ہم ٹیکسٹائل ‘ زراعت اور مین پاور ایکسپورٹ کے ذریعے پاکستان کیلئے اربو ںڈالر کما رہے ہیں تو اسکی بنیادی وجہ یہاں ہنر مند افراد کی تیاری ہے۔موجودہ حالات میںفنی تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی آئی زیڈ کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کی طرف سے صوبہ بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شروع کئے جانے والی آگہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین ، معروف صنعتکار،ٹیوٹا ڈسٹرکٹ کی انتظامیہ اور ٹیوٹا اداروں کے پرنسپل صاحبان نے بھی شرکت کی۔صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو فنی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیںجس کی وجہ سے عمومی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان بیروز گار پھر رہے ہیںکیونکہ انکے پاس کوئی ہنر نہیں ہے ۔ٹیوٹا ہنر مند افراد تیار کرے اور میں بحثیت صنعتکار یقین دلاتا ہوں کہ ہنر سیکھنے والا نوجوان بے روزگار نہیں رہے گا کیونکہ اس وقت پورے ملک میں ماہر افرادی قوت کی طلب بہت زیادہ ہے ۔ٹیوٹاکے ڈپٹی جنرل منیجر (کوآرڈینیشن اینڈ کمیونیکیشن) مصطفی کمال پاشا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی اور ووکیشنل ادارے مقامی صنعت کی ضروریات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہنر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور ہماری فارغ التحصیل افرادی قوت ملکی اور بین الاقوامی صنعتی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا اہم کردار اداکر رہی ہے۔حکومت پنجاب چار سالوں میں 20لاکھ ہنر مند افرادتیار کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔ ٹیوٹا کو صوبہ پنجاب میں 5لاکھ ہنر مند افراد کی تیاری کا ہدف دیا گیا ہے۔ٹیوٹا حکومت کی طرف سے دئے گئے اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے بغیر کسی اضافی اخراجات کے منصوبہ بندی کر چکی ہے۔ ٹیوٹا کے موجودہ اداروں کی کارکردگی بڑھا کر 5لاکھ ہنر مندافراد کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے اور ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ ٹیوٹاحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق طے شدہ اہداف حاصل کر لیگی۔صوبہ پنجاب کی نوجوان نسل کو جدید فنی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹیوٹا لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔حال ہی میں ٹیوٹانے جرمنی پاکستان ٹریننگ انیشی ایٹو(جپاتی) پروگرام کے تحت جرمن ٹریننگ سسٹم کے جدید کورسز کا آغاز کیا ہے ۔ علاوہ ازیں برطانوی سٹی اینڈ گلڈز انٹرنیشنل کے جدید کورسز بھی ٹیوٹا اداروں میںجاری ہیں ۔ اس طرح ہماری انڈسٹری کو نہ صرف عالمی معیار کی ماہر افرادی قوت دستیاب ہو گی بلکہ تربیت یافتہ افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔
……………………….
……………………………
پی ایم اے گجرات ‘ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور PMAکے عہدیداران مشترکہ پریس کانفرنس ‘عزیز بھٹی ہسپتال گجرات میں ڈاکٹر ز پر عملہ کرنے والے افراد کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان کر دیا گیا
گجرات(جی پی آئی )پی ایم اے گجرات ‘ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور PMAکے عہدیداران مشترکہ پریس کانفرنس ‘عزیز بھٹی ہسپتال گجرات میں ڈاکٹر ز پر عملہ کرنے والے افراد کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ‘ تفصیلات کے مطابق پی ایم اے گجرات کے صدر ڈاکٹر مقصود زاہد ‘ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر سعود افضل ‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر نعیم اختر چیمہ ‘ جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عباس گلیانہ نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12دن قبل 25افراد نے عزیز بھٹی ایمرجنسی وارڈ پر حملہ کیا توڑ پھوٹ کی ڈاکٹر یرغمال بن کر تشدد کیا ۔ پولیس نے اُن چار افراد جنہیں واقعہ سے گرفتار کیا گیا کے علاوہ کوئی تفتیش نہیں کی ‘ ہم انتظامیہ کو 72گھنٹے کا نوٹس دیتے ہیں کہ تمام ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے ‘ اگر ایسا نہ کیا گیا تو جمعتہ المبارک سے عزیز ہسپتال میں آئوٹ ڈروز سے مریضوں کو چیک نہیں کیا جائے گا ۔ اور ہفتہ کی شام کو اگلے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا ‘ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کریں ‘ اور سرکاری پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے ۔
……………………….
……………………………
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مسترد کر تے ہیں اگر حکومت پنجاب اس کمیشن پر عمل کرنا چاہتی ہے تو پوری پنجاب میں کم از کم ایک ہسپتال اُس لیول کا بنا کر دے،PMAگجرات
گجرات(جی پی آئی ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو مسترد کر تے ہیں اگر حکومت پنجاب اس کمیشن پر عمل کرنا چاہتی ہے تو پوری پنجاب میں کم از کم ایک ہسپتال اُس لیول کا بنا کر دیئے تاکہ باقی لوگ اس کو فالو کر سکیں ‘ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے گجرات کے صدر ڈاکٹر مقصود زاہد نے گجرات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پی ایم ڈی سی کی موجودگی میں جو کمیشن بنایا ہے اُس جواز نہیں بنتا’ کیونکہ اس کمیشن کی وجہ سے ڈاکٹرز ایمرجنسی میں سیرس مریضوں کو اٹینڈ نہیں کرتے کیونکہ بعض دفعہ تشویش ناک حالات میں لے گئے مریضوں کی وفات بھی ہو جاتی ہے ‘ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹرز کو بھاری جرمانے کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹرز اپنے فرائض بھی احسن طریقہ سے نہیں سرانجام نہیں دے پا رہے ہیں ‘ اور وہ مختلف خدشات کا شکار ہیں ۔
……………………….
……………………………
ج 12جون بروز جمعرات ٹی ایم اے پاک ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے تنخوائیں مہنگائی کی تناسب سے نہ بڑھانے کے سلسلہ میں بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا
گجرات ( جی پی آئی )پاک ایمپلائز ٹی ایم اے گجرات کے جنرل سیکرٹری مرزا شاہد رشید نے کہا ہے کہ آج 12جون بروز جمعرات ٹی ایم اے پاک ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے تنخوائیں مہنگائی کی تناسب سے نہ بڑھانے کے سلسلہ میں بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ‘ جس میں سی بی اے گجرات سی او یونٹ جلالپورجٹاں ‘ کنجاہ ‘ شادیوال اور دوسرے اضلاع کی یونین کے ملازمین شامل ہونگے ‘ جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہونگے ‘ دھرنا جاری رہے گا ۔
……………………….
……………………………
ٹی ایم اے گجرات کے ملک خرم اور صحافی ایم اقبال کھوکھر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ٹھیکیدار شیخ عظیم کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے
گجرات ( جی پی آئی ) ٹی ایم اے گجرات کے ملک خرم اور صحافی ایم اقبال کھوکھر نے اپنے تعزیتی پیغام میں ٹھیکیدار شیخ عظیم کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ‘ اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
……………………….
……………………………
سی آئی اے پولیس گجرات نے کرائے کے قاتل پولیس ملازم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ‘
گجرات ( جی پی آئی )سی آئی اے پولیس گجرات نے کرائے کے قاتل پولیس ملازم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ‘ ملزم پیسے لے کر لوگوں کو قتل کرتا تھا ‘ اور مقدمہ کسی اور پر درج ہو جاتا تھا ‘ ایس پی انسٹی گیشن گجرات محمد ریاض نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ملازم امانت علی اپنے ساتھیوں محمد فاروق ‘ رزاق وغیرہ کے ساتھ مل کر کرائے کے قاتل کا کام کرتا تھا ‘ ملزمان نے 2012ء میں راشد سکنہ ڈھینڈہ کڑیانوالہ کو قتل کیا اور 2013ء میں یورو ہایٹس کے سامنے کھڑی گاڑی پر فائرنگ کر کے محمد اشرف کو قتل کر دیا تھا ‘ سی آئی اے سٹاف انچارج ناصر محمود بٹ کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ سی آئی اے سٹاف پولیس کی شاندار کارکردگی پر شاباش دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کام کریں گے ۔ اس موقع پر انچارج سی آئی اے ناصر محمود بٹ ‘ انسپکٹر جاوید ‘ سب انسپکٹر سجاد و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
……………………….
……………………………
گجرات کی مسیحی برادری نے سینٹ اینڈ ریوز چرچ میں بائبل روم ختم کر کے دوکان بننے کے خلاف گجرات پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
گجرات ( جی پی آئی )گجرات کی مسیحی برادری نے سینٹ اینڈ ریوز چرچ میں بائبل روم ختم کر کے دوکان بننے کے خلاف گجرات پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ مشن کن پونٹ سے شروع ہو گا ‘ اور مظاہرین جلوس کی شکل میں پریس کلب گجرات پہنچے مظاہرین نے پادری حفیظ گل ‘ اور چرچ کمیٹی کے خلاف نعرہ بازی کی ‘ مظاہرین میں طارق گل ‘ ایلڈرشہباز مارٹن ‘ ایلڈر مشتاق انجم’ ماسٹر رشید غوری ‘ مون شہباز ‘ فضل ملک ‘ ایلڈر پرویز لعل ‘ بابر مسیح نے خطاب کیا اس موقع پر کامران غوری ‘ لطیف بھٹی ‘ زبیر مسیحی ‘ وجاہت ناصر ‘ مس شگفتہ’ مس روبینہ ‘ انور حویلی ‘ جاوید جے ایم ‘ شہباز شوکت ‘ سراج مسیحی ‘ شہباز گل ‘ مسز مون شہباز ‘ اورنگزیب و دیگر بھی موجود تھے ‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ گجرات کی انتظامیہ بھی قبضہ گروپ کے ساتھ ملی ہوئی ہے ‘ اور مسیحی برادری کے ظالم کیا جارہا ہے ‘ چرچ کے پادری نے ملی بھگت کر کے بائبل روم کو دوکان کی شکل دی ‘ اور پیسے لے کر کرائے پر دے دیا ‘ یہ بات مسیحی برادری کیلئے افسوس ناک ہے ‘ کہ مسیحی برادری کے ساتھ ظلم و ستم کیا جا رہا ہے ‘ انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے اور دکان کو ختم کر کے بائبل روم کو بحال کیا جائے ۔ اگر فوری طور پر ایسا نہ کیا گیا تو ڈی پی او آفس ‘ ڈی سی او آفس کے باہر احتجاجی دھرنیں دیئے جائیں گے ۔
……………………….
……………………………
اپیل دعائے صحت
گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے گجرات کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔ تاکہ وہ صحت یاب ہو سکیں ۔
۔’۔۔
سانحہ تفتان اور سانحہ کراچی ایئر پورٹ افسوسناک ہے،رانامشرف ناز
گجرات ( جی پی آئی )سانحہ تفتان اور سانحہ کراچی ایئر پورٹ افسوسناک ہے ‘ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کا ملک پر کوئی کنٹرول نہیں ہر طرف دہشت کا عالم ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز نے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ‘ ہر کوئی دہشت گردوں کی وجہ سے پریشان ہے ‘ حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لے’ اور پاکستان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
……………………….
……………………………
ممتاز شخصیات نے سابق ناظم چوہدری ارشاد احمد آف کالرہ کے بھائی حاجی نذیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
گجرات ( جی پی آئی )ممتاز شخصیات نے سابق ناظم چوہدری ارشاد احمد آف کالرہ کے بھائی حاجی نذیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیت کرنیوالوں میں میاں عمران مسعود’ میاں ہارون مسعود ‘ حاجی الیاس الرحمان ‘ شہزاد گل ‘ چوہدری عطاء اللہ گل ‘ منظور ڈار ‘ منظور گورائیہ ود یگر شامل ہیں ‘ ان شخصیات تعزیت کرنے کیلئے چوہدری ارشاد کی رہائشگاہ پر گئے ‘ اور انہوں کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ۔
……………………….
……………………………
حکومت کی ہدایات کے مطابق ساروکی اور سرائے عالمگیر میں ماڈل مویشی منڈیاں یکم جولائی سے کام شروع کر دیں گی ۔ لیاقت علی چٹھہ
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ساروکی اور سرائے عالمگیر میں ماڈل مویشی منڈیاں یکم جولائی سے کام شروع کر دیں گی ۔انہوںنے ٹی ایم او گجرات کو ہدایت کی کہ ساروکی منڈی کے لئے مطلوبہ جگہ کے حصول کے لئے فوری طور پر اخبار میں اشتہار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل مویشی منڈیوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، اسسٹنٹ کمشنر ز شعیب نسوانہ، وقار حسین ، ای ڈی او زراعت رائو خالد محمود، اے ڈی ایل جی چوہدری ریاض حسین، ڈی او لائیو سٹاک، ٹی ایم او خرم محمودو دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں منڈیوں کا ٹھیکہ تیس جون کو ختم ہوگا جس کے بعد اس میں مزید توسیع نہیں ہوگی جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق یہاں ماڈل مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے بتایا کہ مویشی منڈی سرائے عالمگیر کے لئے مطلوبہ زمین دستیا ب ہے اسی طرح سٹا ف اور دیگر انتظامات بھی مکمل ہیں۔ اے ڈی ایل جی نے بتایا کہ مویشی منڈی ساروکی کی موجودہ زمین کے پرائیویٹ سمالکان زمین آئندہ منڈی کو نہیں دینا چاہتے ۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ ٹی ایم اے گجرات مطلوبہ زمین کے حصول کے لئے اخبار میں اشتہار دے او ر جو افراد اپنی زمین منڈی کے لئے دینا چاہیں ان سے حکومتی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بات چیت کی جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ دونوں مویشی منڈیوں میں فروخت کیلئے جانور لانیوالوں کی سہولیت کے لئے تمام ضروری انتظامات کے علاوہ مویشوں کے لئے سایہ، پانی اور دیگر سہولیات کے لئے انتظامات کئے جائیں۔
……………………….
……………………………
ہر قسم کا آتشبازی کا سامان اور کریکر چلانے اور رکھنے پر بابندی
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شب برات کے موقع پر دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے ہر قسم کا آتشبازی کا سامان اور کریکر چلانے اور رکھنے پر بابندی عائد کر دی ہے۔ اسی حکمنامہ کے تحت شب برات کے موقع پر اذان اور عربی خطبہ کے علاوہ پبلک مقامات پر لائوڈ سپیکر کے استعمال اور فرقہ وارایت پر مبنی اور سیاسی ریکارڈر چلانے کی بھی ممانعت ہوگی جبکہ فرقہ واریت پر مبنی تقاریر اور مواد یا لٹریچر ، پمفلٹس تقسیم کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ ڈی سی او نے پولیس اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ دفعہ 144کے نفاذ پر پوری طرح عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔
……………………….
……………………………
میاں برادران کی قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے،چوہدری ظہور الٰہی
گجرات(جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور چیئرمین بیت المال گجرات چوہدری ظہور الٰہی آف صباحت گروپ نے گزشتہ روزمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں برادران کی قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے جس کی زندہ مثال نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے ،مستحق طلباء کو فنڈز اور وظائف ،فری تعلیم ،میٹرو بس ،اور حال ہی میں چین کے ساتھ مل کر پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے میٹرو ٹرین کا اعلان کرناہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی قائداعظم کی مسلم لیگ ہے جس نے ملک خداد اد پاکستان کو اللہ کے فضل وکرم سے بنایا جبکہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی تو اسے بحران ورثہ میں ملے ان کو حل کرنے کیلئے میاں نواز اور شہباز شریف نے ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنے شب و روز ایک کر کے ان کو حل کرنے کی کوشش کی ان کی پاکستان کی ترقی کیلئے کی گئی خدمات ایک کھلی کتاب کی طرح ہیںحال ہی میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے نندی پور پراجیکٹ ،اعوان شریف فیڈررتی فیڈر کی بنیاد رکھی اور جلد ہی تھرکو ل سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر سر زمین پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی راہ میں گامزن کر دیں گے میاں برادران نے ہی پاکستان کو ایک ایٹمی قوت کا درجہ دیا اور انہی کے دور میں پاکستان ہاکی ،کرکٹ ،سکوائش،سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کا ورلڈ چیمپئن بنا،وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب ملک پاکستان میاں برادران کی قیادت میں دوبارہ انہی راستوں پر گامزن ہو جائیگا اور انشاء اللہ جلد ہی ایشئن ٹائیگر بن جائیگا ۔
……………………….
……………………………
۔۔۔
اس وقت جدید دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی بن چکا ہے ۔ ڈاکٹر محمد فہیم ملک
گجرات(جی پی آئی ِ)اس وقت جدید دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ماحولیاتی آلودگی بن چکا ہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کے اسباب کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور مشینر ی کا غلط استعمال ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا سبب بن رہا ہے ۔ طرز زندگی میں سادگی پیدا کر کے ہم ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں عالمی یوم ماحول منانے کا ہمارا مقصد یہی ہے کہ طلباء و طالبات اور معاشرہ کے عام شہریوں میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے متعلق شعور پیدا کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے ڈائریکٹر فیکلٹی آف سائنسزڈاکٹر محمد فہیم ملک نے گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ میں عالمی یوم ماحول کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ کے چیف ایڈمنسٹریٹر زاہد بشیر نے کہا کہ انسانی صحت دنیا میں بیش قیمت شے ہے اور انسانی صحت کی تندرستی اور سلامتی کا ہمارے ارد گرد کے ماحول کے ساتھ گہرا تعلق ہے ۔ درخت اور پودے ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عالمی سروے کے مطابق پوری دنیا کے ماحول میں اہم تبدیلیاں وقوع پذیر ہو رہی ہیں اور آلودگی بڑھ رہی ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگا کر قدرتی ماحول کی آبیاری کریں شعبۂ باٹنی جامعہ گجرات کے صدر ڈاکٹر خضر حیات بھٹی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ہمارے قدرتی ماحول کو تباہ کر رہی ہے جسکی وجہ سے نسل انسانی کو کئی خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اجتماعی کاوشوں کے ذریعے آلودگی کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے3R فارمولہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کو کم کرنا ہے ۔ کوڑا کرکٹ کو دوبارہ استعمال کر کے اور ری سائیکلنگ کے ذریعے قابل استعمال بنانا ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انوائرمنٹ پروٹیکشن وسیم احسن چیمہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت عالمی یوم ماحول ہر سال منایا جاتا ہے ۔ مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے عملی اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے معاشرہ میں بسنے والے تمام لوگوں کی از سر نو تربیت کی اشد ضرورت ہے ۔ کیونکہ جب تک ہم خیال ہو کر سبھی لوگ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش نہیں کریں گے یہ مسئلہ عفریت کی طرح ہمارے سروں پر سوار رہے گا ۔ شعبہ زوالوجی گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی کی صدر صائمہ عمران نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہماری سب سے بڑی معاشرتی ذمہ داری ہے ۔ میں آرگنائزرز عدیلہ فاروق اور آمنہ علی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اہم مسئلہ پر سیمینار کا انعقاد کرنے میں ہاتھ بٹایا۔ سیمینا ر سے قبل شعبہ باٹنی و زوالوجی کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کی جانب سے بنائے گئے ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے ماڈلز اور پوسٹرز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے آخر میں شعبۂ باٹنی کی صدر خدیجة الکبریٰ نے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد فہیم ملک کو یادگار بھی پیش کی ۔ سیمینار میں طلباء و طالبات کی بھاری تعداد کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔
……………………….
……………………………
پی ایم اے عزیزبھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹرز کی تعدادمیں اضافہ کرے
گجرات(جی پی آئی )پی ایم اے عزیزبھٹی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹرز کی تعدادمیں اضافہ کرے،گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعہ کے وقت ڈیوٹی پر چار پانچ ڈاکٹرز موجودہوتے تو کسی کو بھی سنگل ڈیوٹی ڈاکٹرسے بدتمیزی اورہاتھاپائی کی جرات نہ ہوتی۔ان خیالات کا اظہار پی ایم اے سٹی گجرات کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالقیوم نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا کہ عزیزبھٹی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں کم از کم دو ڈاکٹرزبطور CMOہونے چاہیے اور ان کی معاونت کے لئے میڈیکل،سرجیکل،گائنی،پیڈزکے PG،RMOیاSHOلازمی ہونے چاہیے۔