ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ملنے والے پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ، گورودواروں میں یاتریوں کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر ہم حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔
دونوں ملکوں کے عوام پیار و محبت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں تین روزہ قیام کے بعد گورودوارہ پنجہ صاحب (حسن ابدال) جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔
کہا حکومت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے جو پیار ملا ہے ہم اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر پائیں گے ، دونوں ملکوں کی حکومتوں کو چاہیے کہ ایسے اقدامات کریں جس سے دونوں ملکوں میں بسنے والے عوام میں پیار اور محبت میں مزید اضافہ ہو۔