غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کرینگے : ڈی سی او

Load shedding

Load shedding

فیصل آباد (جیوڈیسک) لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے حکومتی سطح پر تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے عوام کوجلد ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔صنعتی ایریا میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے دورانیے میں خاطرخواہ کمی بھی لائی جائے گی۔

جبکہ فیسکو حکام سے میٹنگ کرکے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گئے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او نور الامین مینگل نے پاور لومز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈی او لیبر ، واسا ، انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ، چیئرمین پاور لومز ایسوسی ایشن وحید خالق رامے ، سینئر وائس چیئرمین چوہدری جاوید شریف ، سرپرست اعلیٰ ٰحاجی نذیر حسین ، جنرل سیکرٹری میاں نصیر احمد ، وائس چیئرمین ظفر معراج ودیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد شروع جبکہ صنعتکاروں کو تحفظ دینے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بھی کئے جائیں گے۔