کراچی کے تھانوں پر حملے، طالبان کا سواتی گروپ ملوث

Attack

Attack

کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں پر ہونے والے مسلسل حملوں میں ٹی ٹی پی سواتی گروپ کے ملوث ہے جو اپنے کمانڈر یوسف کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔

سواتی گروپ کے کمانڈر یوسف سمیت 7 افراد کی لاشیں منگھو پیر سے ملی تھیں جس کے بعد اس گروپ نے تھانوں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ صورتحال کے پیش نظر ویسٹ زون کے تھانوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق حساس تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ویسٹ زون کے علاقے مومن آباد اور پیر آباد تھانے کی حدود میں ٹی ٹی پی سواتی گروپ کا منظم نیٹ ورک ہے جس سے نمٹنے کے لئے پولیس نے حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔