پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116 کے تحت تمام یونین کونسل میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوگی

Pakistan People's Party

Pakistan People’s Party

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق، جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات عبدالرحمن نے قائد انقلاب شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیشن کرتے ہوئے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تیسری دنیا کی عظیم سیاسی و نقلابی لیڈر تھیں اُن کا ویژن ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی تھا جس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری عظیم قائد نے عوامی حقوق کی جد وجہد میں اپنی جان کا نذارنہ پیش کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سٹی ایریا کے عہدیدار،وارڈز کے صدور ،جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری اطلاعات نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگری کی تقریب تمام وارڈز میں شایان شان طریقے سے منانے اپنے قائد سے خراج عقیدت کے لئے خون کے عطیات دیئے جائیں گے اجلاس میں PS-116 میں عوامی مسائل اور مجموعی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور علاقے کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء جماعت اسلامی کراچی نائب امیر نصراللہ شجی کی سلامتی اور بازیابی کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔