کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس کی جانب سے ائر پورٹ حملہ کیس کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے صبح سویرے سپر ہائی وے پر واقع افغان بستی اور اطراف میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 17 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
حراست میں لئے گئے غیر ملکیوں میں ازبک شہری بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے ائر پورٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔ گرفتار ازبک شہریوں سے ائر پورٹ حملے سے متعلق اہم معلومات ملنے کا امکان ہے۔