لیہ(ایم آر ملک سے )جمشید دستی کا حلقہ پی پی 264 کے ن لیگی ایم پی اے قیصر مگسی کی پولیس گردی کے خلاف دھرنا ،عوام کی بھر پور پذیرائی ،پاکستان تحریک انصاف کیضلعی رہنما چوہدری خالد محمود ارائیں مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی جنرل سیکریٹری بشارت رندھاوا کی احتجاج میں خصوصی شرکت ،جنوبی پنجاب میں جمشید دستی کا کردار ایک مزاحمتی سیاست دان کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ،حلقہ این اے 181 میں ایم این اے کا الیکشن لڑنے کی افواہیں ،جمشید دستی کو جنوبی پنجاب کا ایک ایسا سیاست دان کہا جاسکتا ہے۔
جس نے ایک غریب اور متوسط طبقہ میں آنکھ کھولی اور بطور صحافی اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کے بل بوتے پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگرایوان زیریں تک پہنچنے میں اُنہیں جاگیردارانہ سماج سے قدم قدم پر ٹکر لینا پڑی اور اُنہیں سابق ضلع ناظم مظفر گڑھ ملک سلطان محمود ہنجراء کے انتقام کا نشانہ یوں بننا پڑا کہ اُن پر 302کے ناجائز مقدمہ کا اندراج ہوا جنوبی پنجاب میں وہ 15کے نام سے بھی معروف ہیں اور عوام کے بنیادی حقوق کا قتل اُنہوں نے جہاں بھی ہوتے دیکھا فوراً پہنچے گزشتہ روز جب حلقہ پی پی 264کے مسلم لیگی ایم پی اے سردار قیصر عباس مگسی کے ہاتھوں ایک شخص کو تھانہ چوبارہ میں لٹا کر پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ ویڈیو ٹی وی چینلز کے ذریعے منظر عام پر آئی تو جمشید دستی اس ظلم کے خلاف لیہ کی پسماندہ تحصیل چوبارہ پہنچ گئے جہان اُن کے ہمراہ جنوبی پنجاب تحریک انصاف کے رہنما چوہدری خالد محمود ارائیں اور مسلم لیگ ن کے رہنما ء چوہدری بشارت رندھاوا نے بھر پور ساتھ دیا عوامی حلقوں میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی ہیں کہ جمشید دستی حلقہ این اے 181لیہ سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں بہر کیف جو بھی ہو جمشید دستی کا کردار جنوبی پنجاب میں ایک مزاحمتی سیاست دان کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے اور اُنہیں بھر پور عوامی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔