ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ گزشتہ ایک سال سے نہ صرف بچوں کے حقوق کے حوالے سے یونیسف کو معاونت فراہم کر رہی ہیں بلکہ انہوں نے چائلڈ لیبر کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے حوالے سے خصوصی پیغامات سمیت بچوں کے حقوق کے تحفظ بارے اہم خدمات بھی سرانجام دیں۔
انہوں نے اس حوالے سے بھارت بھر میں خصوصی مہم بھی چلائی اس کے علاوہ بھی انہوں نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے مختلف خدمات سرانجام دی ہیں۔
ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں یونیسف نے بچوں کے حقوق کیلئے سیبلریٹی ایڈووکیٹ قرار دیا ہے۔