سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں

Storm

Storm

کراچی (جیوڈیسک) محمکہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرۂ عرب میں اٹھنے والےسمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔نانوک نامی سمندری طوفان پندرہ جون کو اومان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ طوفان اس وقت کراچی سے کافی فاصلے پر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں، تاہم اس بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

اس سوال پر کہ کیا اس طوفان کےاوما ن کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے سے پاکستان میں پارشیں متوقع ہیں تو انہوں نے کہا کہ یقیناً اس کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ طوفان بارہ کلومیٹر شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کی ہوسکتی ہے۔

دس جون کو محمکہ موسمیات کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں یہ کہا گیا تھا کہ اس طوفان کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں گرمی سدت میں اضافہ متوقع ہے۔ یاد رہے کہ علی الصبح چند ٹی وی نیوز چینلوں پر بتایا گیا تھا کہ بھارت کےجنوبی علاقےسے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والا طوفان کراچی سےگوادرتک ساحلی پٹی کو اپنی لپیٹ میں لےسکتاہے۔