جرمن ٹیم کو عمدہ کارکردگی کیلئے مائیک ہارن کے مشورے

German Team

German Team

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) جرمن کھلاڑی فٹ بال ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے اور مورال بلند کرنے کی خاطر مشہور مہم جو مائیک ہارن کے پاس پہنچ گئے۔

کھلاڑیوں نے برازیلین اٹلانٹک کوسٹ کے قریب اپنے کیمپ میں پریکٹس سیشن کے بجائے گزشتہ روز گہرے سمندر میں سفر کا لطف اٹھایا۔ اس دوران مائیک ہارن نے جرمن ٹیم کو اپنی مہمات، خطروں، دشواریوں اور دیگر یادگار واقعات سے آگاہ کیا۔