جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں فرضی انعامات کے نام پرموبائل فون صارفین کو لوٹنے والے 12 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی پولیس نے جدہ کے پہاڑی علاقے میں مقیم 12 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 11 موبائل فونز، 86 سمیں اور 44 ہزار ریال برآمد کر لئے ہیں۔
یہ افراد فرضی انعامات کے نام پر موبائل فون صارفین کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سعودی پولیس نے ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر آب زم زم کی بوتلوں میں عام پانی بھر کر بیچنے والے گروہ کو بھی گرفتار کیا تھا اور اس میں سے کچھ کا تعلق بھی پاکستان سے تھا۔