واشنگٹن (جیوڈیسک) عراق میں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام میں بلیک واٹر نامی سکیورٹی فرم کے چار سابق محافظوں پر سات سال سے تعطل اور قانونی الجھنوں کے شکار مقدمہ کی کارروائی کاآغاز ہو گیا۔
مقدمہ کا سامنا کرنے والے ایک گارڈ پر قتل کا الزام ہے اور قصور ثابت ہونے کی صورت میں اسے عمر قید ہو سکتی ہے۔ چاروں ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے بھاگنے والے عراقی شہریوں پر فائرنگ کی۔