نیپال میں چین کی سرحد کے قریب یورینیم کے قدرتی ذخائر دریافت

Uranium

Uranium

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں چین کی سرحد کے قریب واقع علاقہ بالائی مستنگ میں یورینیم کے قدرتی ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والے یورینیم کے ذخائر کافی بڑے ہیں
اور اسے نیپالی محکمہ ارضیات کے ماہرین کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔ نیپالی محکمہ ارضیات کا کہنا ہے کہ دریافت شدہ یورینیم اعلیٰ معیار کی ہے۔