شب برات گناہوں سے توبہ کرنے والی رات ہے۔ شاہد علی شاہ

Shahid Ali Shah

Shahid Ali Shah

فیصل آباد : پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سٹی صدر سید شاہد علی شاہ نے کہا ہے کہ شب برات گناہوں سے توبہ کرنے والی رات ہے۔ آتش بازی جو کہ انتہائی ناجائز اور گناہ کا کام ہے۔ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ اس سے بچیں اور اپنے بچوں کو سمجھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس رات میں خصوصی عبادت کا اہتمام کریں اور شب بیداری کرکے اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔

کیونکہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لوگوں کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرشتوں کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام قبرستانوں اور بڑی مساجد جہاں شب بیداری کا اہتمام کیا جاتا ہے پر سیکیورٹی کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔