مصطفی آباد/للیانی: ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس قصور کے ضلعی عہدراران کا انتخاب 15 جون بروز اتوار کو ہو گا۔ ووٹرز ممبران اجلاسِ عام میں انتخاب میں حصہ لیں گے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے انتخابات کمیٹی انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لئے اس کی مکمل نگرانی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ)قصورکی ضلعی باڈی توڑ کر سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک غیر جانبدار سیکروٹنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی دورانِ سیکروٹنی ضلع بھر سے 235ممبران میں سے 125ممبران کو سیکروٹنی کے بعدسالانہ انتخابات سال2014کے لئے ووٹ کا حق استعمال کرنے اور انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس ضلعی دفتر DUJ.Kڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں دن دس بجے شروع ہوگا ۔ چیئرمین کمیٹی کے مطابق اسی ماہ ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی باڈی بھی منتخب کی جائے گی تاکہ باضابطہ طور پر صحافیوں کو ہر ممکن پیشہ ورانہ سہولتیں مہیا کی جا سکیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اجتماعی طور پر بہتر طریقہ سے کام کیا جا سکے۔