کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی

Karachi Sea

Karachi Sea

کراچی (جیوڈیسک) بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے ساحلی علاقے میں دفعہ 144 کے تحت سمندر نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کمشنر کراچی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے وہ دفعہ 144 کے فوری اطلاق کو یقینی بنائیں۔ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کلفٹن، ہاکس بے، سینڈز پٹ سمیت ساحلی علاقوں میں نہانے پر پابندی ہو گئی۔

دوسری جانب گورنرسندھ نے محکمہ موسمیات کو ہدایت کی ہے وہ سمندری طوفان کے حوالے سے عوام کو مسلسل معلومات فراہم کریں۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی ہے وہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔