ابوظہبی: خواتین کیلئے خصوصی ساحلی گوشہ تیار

 Abu Dhabi

Abu Dhabi

ابوظہبی (جیوڈیسک) ابوظہبی کی میونسپلٹی نے اس امر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خواتین کے لیے مخصوص کیے گئے اس ساحلی گوشے پر ایک وقت میں ایک ہزار ایک سو خواتین اور بچوں کے تیرنے کی گنجائش ہو گی۔

جبکہ پانچ ہزار خواتین سیر و تفریح کی غرض اس خصوصی گوشے پر آ سکیں گی۔ میونسپلٹی کے ساحلی شعبے کے سربراہ خلاف النکاس نے بتایا ہے کہ ”خواتین کے لیے بنائے گئے اس گوشے پر عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس ساحل پر کیبن، سنیکس شاپس، سینما گھر اور بچوں کے لیے کھیل کے میدان کے علاوہ ورزش کے بھی مواقع ہوں گے۔

ماہر غوطہ خور خواتین محافظ کے طور پر تعینات ہوں گی تاکہ کسی ہنگامی ضرورت کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں۔ اس علاقے میں کیمرے استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔

بچوں کے داخلے کیلیے عمر کی حد چھ سال سے کم ہو گی۔ میونسپلٹی کی ذمہ دار کے مطابق ” ساحلی گوشے کے لیے خصوصی حفاظتی باڑ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے غیر متعلقہ افراد کی نظروں سے بھی محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

ساحل پر آنے جانے کے اوقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا ” صبح دس سے رات دس بجے تک خواتین اور بچوں کو آنے جانے کی اجازت ہو گی ، البتہ تیراکی غروب آفتاب کے بعد نہیں دی جائے گی۔