کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مضبوط صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، دونوں کے مفاد میں ہے کہ اچھے پڑوسیوں کی طرح چیلنجز کا مقابلہ کریں۔
امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ ملک کے جذبے کے تحت تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان کو بھی حملوں کا سامنا ہے، دونوں ممالک کو اچھے ہمسایہ ممالک کے جذبے کے ساتھ مسئلے سے نمٹنا چاہیے۔