گجرات کی خبریں 12/6/2014

چوہدری ظہور الٰہی ٹرسٹ کی انسانیت کیلئے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، نینا کنول

گجرات ( جی پی آئی ) چوہدری ظہور الٰہی ٹرسٹ کی انسانیت کیلئے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں ان خیالات کا اظہار ملک ممتاز سنگر نینا کنول نے چوہدری ظہور الٰہی ٹرسٹ گجرات دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا نام خدمت خلق کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن آج مجھے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کر کے خوشی محسوس ہو ئی ہے ‘ یہاں پر انسانیت کی خدمت کرنیوالے لوگ موجود ہیں ‘ میں چوہدری برادران کی انسانی کی خدمت کرنے پر سلام پیش کرتی ہوں ‘ اور میں خود بھی اس ٹرسٹ کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے کوشش کرونگی ‘ اگر مجھے اس ٹرسٹ کی خدمت کیلئے بلوایا گیا تو میرا پورا گروپ حاضر ہوگا ‘ انہوں نے کہا ہے کہ خدمت خلق کی ہی انسانیت کی معراج ہے ‘ اور میں ہمیشہ اس طرح کے کام کرنے پسند کرتی ہوں ‘ جس میں عوام الناس کا بھلا ہو’ نینا کنول نے کہا ہے کہ میں عارفانہ کلام پڑھنا پسند کرتی ہوں اور نصرت فتح علی خان میرے پسندید آرٹسٹ ہیں اور میں اُن کو سلام پیش کرتی ہوں ‘ میں فن کی آبیاری کرنے چاہتی ہوں میرے مختلف والیم آ چکے ہیں ‘ گجرات کے حوالہ سے حضرت سائیں اکرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکاری کا والیم عوام میں بہت مقبول ہے ‘ اور مجھے خوشی ہوتی ہے میں کہ عوام کیلئے کچھ اچھا پیش کر سکوں اس موقع پر میں مہر فاروق احمد ‘ عبدالستار مرزا ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ مرزا شاکر بیگ و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

گجرات ( جی پی آئی ) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید چوہدری کی قیادت میں ایک وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن محمد طاہر کاشف کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے اُن کے دفتر میں جا کر فاتحہ خوانی کی وفد میں افتخار چیمہ ‘ چوہدری شیراز گل ‘ چوہدری تسنیم کوثر و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تولیدی صحت اور ماں بچے کی صحت IRMNCHکے زیر اہتمام گورنمنٹ ابن امیر پوسٹ گرایجویٹ کالج جلالپورجٹاں کے میں مین ہال میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے متعلق سیمینا ر

گجرات ( جی پی آئی ) مربوط پروگرام برائے تولیدی صحت اور ماں بچے کی صحت IRMNCHکے زیر اہتمام گورنمنٹ ابن امیر پوسٹ گرایجویٹ کالج جلالپورجٹاں کے میں مین ہال میں زچگی کے دوران ماں اور بچے کی صحت کے متعلق سیمینار منعقد ہوا جس میں جلالپورجٹاں شہر اور مضافاتی علاقوں کی سینکڑوں ہزاروں خواتین نے شرکت کی ‘ اس سیمینار میں IRMNCHپروگرام کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی خاں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایل ایچ ڈبلیو پروگرام اور سی ایم ڈبلیو پروگرام کے اکٹھے ہونے کے بعد تمام ایل ایچ ڈبلیو ایس اور سی ایم ڈبلیو ایس مربوط طریقے سے اور جانفشانی سے ماں اور بچوں کو مرنے سے بچائیں گے ‘ ڈسٹرکٹ کمیونٹی کوآرڈینیٹر محمد طیب نے بتایا کہ پورے پنجاب میں زچگی کے دوران تقریباً سالانہ 6ہزار مائیں مر جاتی ہیں ‘ اُن میں سے ضلع گجرات میں تقریباً 70کے قریب مائیں اور ایک ہزار کے قریب بسے ہر سال مر جاتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کمیونٹی کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ پہلے ضلع گجرات میں ہر سال 140کے قریب مائیں مر جاتی تھیں ‘ عرصہ 3سال سے N-MNCHکے تحت ڈسٹرکٹ کمیونٹی کوآرڈینیٹر محمد طیب دور دراز کے دیہاتوں میں خواتین کی تقریباً 3سو سے زیادہ ماس میٹنگز کر چکا ہے ‘ اس آگاہی مہم کے نتیجے میں ضلع گجرات میں زچگی کے دوران مرنے والی مائوں کی تعداد نصف سے کم ہو گئی ہیں ‘ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد طیب نے بتایا کہ ہمارے ضلع میں زچگی کے دوران مائیں مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے مرتی ہیں ‘ غربت ‘ ان پڑھ دائیاں ‘ جعلی پرائیویٹ ہسپتال ‘ خود عورتوں اور مردوں کا قصور کئی جگہوں پر سرکاری عملے کی غفلت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد طیب نے سیمینار میں موجود خواتین کو بتایا کہ خواتین اپنے ذچگی کے بڑے آپریشن وہاں سے کروائیں ‘ جہاں مندرجہ ذیل سہولتیں ایک چھت کے نتیجے موجود ہوں’ الٹرا سائونڈ کا ماہر ڈاکٹر ‘ بے ہوش کرنیوالا ماہر ڈاکٹر ‘ گائنا کا لوجسٹ ‘ بچوںکا ماہر ڈاکٹر ‘ لیبارٹری کا ماہر ڈاکٹر ‘ بلڈبینک ‘ نرسری ‘ ایکس رے ‘ الٹرا سائونڈ ‘ لیبارٹری ‘ موجود ہو’ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے I-RMNCHپروگرام کے تحت ضلع گجرات میں LHWSاور CMWsکا نظام قائم کیا ہے ‘ CMWگورنمنٹ آف پاکستان اور پاکستان نرسنگ کونسل سے سند یافتہ ہے اور عورتوں کی نارمل ڈلیوری خود کر سکتی ہے ‘ شکل اور پیچیدہ کیسز کو CMWsاور LHWsقریبی سرکاری ہسپتالوں میں ڈلیور کیلئے ریفر کر سکتی ہیں ‘ ڈسٹرکٹ کمیونٹی کوآرڈینیٹر محمد طیب نے بتایا کہ EDO(h)کے زیر اہتمام محکمہ صحت کے سرکاری ہسپتال بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں ‘ انہوں نے عورتوں سے اپیل کی کہ پیچیدہ کیس کی صورت میں وہ ہمارے سرکاری ہسپتالوں میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام میں کار خیر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ فلاح انسانیت ایک خوبصورت جذبہ ہے ، شمائل احمد خواجہ

گجرات (جی پی آئی )اسلام میں کار خیر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ فلاح انسانیت ایک خوبصورت جذبہ ہے اور بحیثیت معاشرہ کے ذمہ داری شہری ہمارا مقصد حیات انسانیت کی خدمت ہونا چاہیے۔نادار اور دکھی انسانیت کی خدمت سے معاشرہ میں توازن پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اسلام میں انسانی زندگی کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور انسانی جانوں کو بچانا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ پاکستانی معاشرہ میں بہت زیادہ ناہمواری اور عدم مساوات پائی جاتی ہے مگر پاکستان اس لحاظ سے دنیا کا منفرد ملک ہے کہ یہاںکی آبادی کا بیشتر حصہ نوجوان طبقہ پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کی امین ہے ۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے نوجوان طلبا و طالبات کی کاوشوں سے انجمن بہبود مریضاں کا قیام ایک خوش آئند امر ہے اور اس بات سے شعبۂ طب کے طالب علموں کی ذہنی پختگی کا ادراک ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات کے طلبا و طالبات کی جانب سے قائم کردہ انجمن بہبود مریضاں کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے رویوں اور کار کردگی کے ذریعے نہ صرف مریضوں کے جسموں کو صحت یاب کرتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی صحت کا باعث بھی بنتے ہیں۔ ڈاکٹر ایک مریض کی زندگی کو بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ہمیں میڈیکل ڈاکٹروں کی نہیں بلکہ ایسے ڈاکٹروں کی اشد ضروت ہے جو مریضوں کیلئے صحیح معنوں میں انسانی جذبات رکھتے ہوں ۔ ڈاکٹر کا رویہ مریض کی صحت یابی کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے NSMCکے طالب علموں کو انجمن بہبود مریضاں کے قیام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کی انسانیت کی اصل خدمت دکھی اور بیمار انسانیت کی خدمت ہے ۔ پرنسپل NSMC ڈاکٹر سجاد حسین نے کہا کہ انسانیت کے دکھوں کاا حساس ہمیں لوگوں کی مدد کرنے پر ابھارتا ہے۔انسانیت کے دکھ اور بیماریوں کو محسوس کرنا اور پھر ان کا مداوا تلاش کرنا بے شک ارفع و اعلیٰ کارنامہ ہے۔ ہمارا دین اسلام انسانیت کی فلاح و بہبود کے کاموں پر خصوصی توجہ پر زور دیتا ہے۔ فلاح انسانیت اسلام کی اساس ہے۔ معروف سماجی شخصیت اور UOGسنڈیکیٹ ممبر ڈاکٹر اعجاز بشیر نے کہا طلباء و طالبات میں مریضوں کے لئے جذبہ ہمدردی ایک خوش آئند امر ہے۔ فرمان خداوندی ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی۔ خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے کو ہمیشہ کئی گنا زیادہ اجر ملتا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ NSMCکی انتظامیہ طلباو طالبات کی تعلیم کیساتھ ساتھ انھیں معاشرہ کے قابل قدر ڈاکٹر بننے کی جانب راغب کر رہی ہے۔ میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلباو طالبات میں خلق خدا کی خدمت کا جذبہ ضرور ہونا چاہئے ۔ ڈاکٹروں کو بہترین خدمات کے ذریعے انسانیت کی فلاح و بہبود کے خوبصورت کام میں اپناہاتھ بڑھ چڑھ کر بٹانا چاہئے ۔ NSMC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت اقبال نے انجمن بہبود مریضاں کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فلاحی خدمات انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہیں۔NSMCکے طلباو طالبات نے انجمن مریضاں قائم کر کے ایک قابل قدر کارنامہ سر انجام دیا ہے اور اب ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس انجمن کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں تا کہ یہ انجمن بہبود مریضوں کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ کا م کر سکے۔ اس موقع پر معروف نیورو سرجن ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری، ڈاکٹر خضر حیات، MSعزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر طاہر نوید ، سابق چیئرمین زکوة و عشرہ کمیٹی سید خادم حسین شاہ ، نائب صدرایسوسی ایشن برائے بہبود مریضاں سید شوکت وسیم اور ڈاکٹر غلام سرور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کمشنر گوجرانولہ شمائل احمد خواجہ سمیت تمام مہمانان گرامی نے انجمن بہبود مریضاں کیلئے عطیات کا اعلان کیا۔ NSMCکے طلباو طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر نقد عطیات جمع کروائے ۔ تقریب کے آغاز میں کمشنر گوجرانولہ شمائل احمد خواجہ نے عہدیداران سے حلف لیا۔ NSMCکی ڈرامیٹک سوسائٹی کے طلباو طالبات نے ایک اصلاحی خاکہ کے ذریعے انسانی ہمدردی کے جذبات کو ابھارا ۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر زاہد مقصود نے تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں طلباو طالبات کی بھاری تعداد کے علاوہ ،NSMCکے اساتذہ ،UOGکے مختلف شعبہ جات کے صدور اور اساتذہ، سول سوسائٹی کے چیدہ اراکین اور UOGکے ڈائریکٹران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پولیس کا حصہ بننے کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے سنہری موقعفارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13جون ہے

گجرات (جی پی آئی)گجرات پولیس کا حصہ بننے کے خواہش مند نوجوانوں کے لئے سنہری موقعفارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 13جون ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے گجرات سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں پولیس کا نسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔قابلیت میٹر ک یا اس سے زیادہ (عمر18سے 25سال ،قد5فٹ 7انچ مردوں کیلئے اور 5فٹ 2انچ خواتین کیلئے) اس سلسلہ میں بھرتی ہونے کے خواہش مند خواتین و حضرات بھرتی فارم NTSیا گجرات پولیس کی ویب سائٹ سے فری ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں ۔امیدوار فارم میں اپنے کوائف پر کرکے مقررہ تاریخ سے پہلے بذریعہ ڈاک یا کورئیر سروس نیشنل ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد بھیج دیں ۔بھرتی کا تمام عمل شفاف اور میرٹ پر ہوگا ۔تمام ٹیسٹ پاس کرنے والے اور اہل امیدوار ہی سلیکٹ ہوں گے سفارش اور پیسے دے کر بھرتی ہونے کا دور گزر چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی 70فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یہ نوجوان امید کی کرن ہیں، شمائل احمد خواجہ

گجرات(جی پی آئی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، یہ نوجوان امید کی کرن ہیں ، ان نوجوانوں میں موجودجذبہ خدمت انسانیت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈائریکٹر میڈیکل کالج ڈاکٹر سید طلعت اقبال ، ایس او الیاس گل ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سلطان محمود ، ایم ایس ڈاکٹر طاہر نوید ، ڈاکٹر غلام سرور ، ڈاکٹر اعجاز بشیر ،قائمقام صدر انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال شوکت وسیم ، جنرل سیکرٹری جاوید بٹ و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ، کمشنر گوجرانوالہ نے اس موقع پر ا نجمن بہبودی مریضاں نواز شریف میڈیکل کالج کیلئے اپنی اور اپنی والدہ کی طرف سے پچاس ہزار روپے عطیہ کیااور سوسائٹی کی ممبر شپ حاصل کرنے کا اعلان کیا جبکہ تقریب میں موجود ڈاکٹرز اور طلباء نے مجموعی طور پر ساڑھے سات لاکھ روپے سوسائٹی کو عطیہ کیے ، کمشنر شمائل احمد خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان تب ہی دوسری مخلوقات سے ممتاز ہوتا ہے جب اس کا مقصد حیات انسانیت کی خدمت ہو ، انہوں نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز کو سماجی ، معاشی رتبہ اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اگر خدمت انسانیت میں معاشرے کو اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں معاشرے کے افراد کا اعتماد حاصل کرنا ہو گا جس کی روشن مثال عبدالستار ایدھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں نواز شریف میڈیکل کالج کے عہدیدار اور ممبران اندھیرے میں روشنی کی مانند ہیں انہوں نے جس سفر کا آغاز کیا ہے یہ جلد ہی بڑا کارون بن گیا ہے ۔انہوں نے میڈیکل کالج کے طلباء کو مستقبل کے جناح اور فاطمہ جناح قرار دئیے اور کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ دیہاتوں میں بسنے والے غریب افراد کو بھی ان کی خدمات اور جذبے کی اشد ضرورت ہے ۔انہو ں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور تمام تر وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ابھی تک پولیو فری نہیں ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان ڈاکٹرز ملک کو صحت کے حوالہ سے درپیش چیلنجز کے مقابلہ کیلئے کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے اس موقع پر گجرات کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی آف گجرات اورنواز شریف میڈیکل کالج کے زمین کے حصول سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کیلئے کام کریں ، انہوںنے کہا کہ میڈیکل پروفیشن ٹیکنالوجی نہیں بلکہ مریضوں سے بہتر ربط کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں کے قیام پر کالج کے پرنسپل ، ڈائریکٹر اور طلباء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان ڈاکٹرز میں خدمت انسانیت کا جذبہ نہایت اہم ہے کیونکہ ہسپتال صرف بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے بلکہ ان میں موجود ڈاکٹرز کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہتر رویے ہسپتالوں کو بڑا بناتے ہیں انہوں نے انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ مخیر حضرات کی طرف سے فراہم کیے جانے والے وسائل کا درست استعمال کر کے ان کا اعتماد حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کیلئے مزید زمین کے حصول کے عمل کے دوران مقامی زمینداروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا

گجرات(جی پی آئی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات کیلئے مزید زمین کے حصول کے عمل کے دوران مقامی زمینداروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا انہوں نے ڈی سی او گجرات کو ہدایت کی کہ نواحی دیہات کے زمینداروں سے ملاقات کر کے مشترکہ اور قابل قبول لائحہ عمل اختیار کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اخلاص گڑھ کے رہائشی افراد سے بات چیت کے دوران کیا جنہوںنے دورہ یونیورسٹی آف گجرات کے موقع پر کمشنر سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کمشنر کو بتایا کہ اہل دیہہ کے گھروں اور دیگر املاک کے تحفظ کیلئے انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے بات کی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کم سے کم رقبہ یونیورسٹی میں شامل کیا جائے ۔کمشنر نے ڈی سی او کو ہدایت کی کہ وہ اخلاص گڑھ کے رہائشیوں سے جلد از جلد ملاقات کریں اور اس اہم معاملے کا مشترکہ حل نکالا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے گزشتہ روز گجرات کا دورہ کیا ، ا

گجرات(جی پی آئی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے گزشتہ روز گجرات کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے خوبصورت گجرات پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی ، گرین بیلٹ اور میڈین کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر کو بتایا کہ جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے رواں ماہ مکمل کر لیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس اور مقامی کاروباری برادری کے تعاون سے جی ٹی روڈ کے گرد گرین بیلٹ اور میڈین کی تعمیر جاری ہے اس کے علاوہ باب گجرات کا ختمی نقشہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی تعمیر جلد شروع کر دی جائیگی ۔ڈی سی او نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر واقع انڈر پاس کو مرمت و بحالی کے بعد ڈی سی روڈ انڈر پاس گوجرانوالہ کی طرح اس کی دیواروں پر مقامی کلچر کے مطابق پینٹنگز بنائی جائیں گی۔ڈی سی او نے بتایا کہ دریائے چناب کے ساتھ 92ایکڑ رقبہ پر نواز شریف پارک کی تعمیر کیلئے منصوبہ تیار ہے جس پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائیگا ۔اس موقع پر ایس او الیاس گل ، اے ڈی سی /ایڈمنسٹریٹر فاروق رشید سندھو ، اے سی وقار خاں ، ڈی او روڈز علی نواز خاں ، ٹی ایم او خرم محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد نواز شریف پاکستان کے دشمن ملک بھارت سے تو مزاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ مگر محب وطن جماعتوں سے معاملات طے کرنے سے ناجانے کیوں بھاگ رہے ہیں

گجرات(جی پی آئی)صدرپاکستان مسلم لیگ (ق)محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کے دشمن ملک بھارت سے تو مزاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ مگر محب وطن جماعتوں سے معاملات طے کرنے سے ناجانے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ حلانکہ سب سے پہلے حکومت کا فرض بنتا ہے کہ ملک کے اندرونی حالات کو بہتر بنانا چاہیے ۔ اِنکی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج پورے ملک میں افراتفری ہے اوردہشت گردی ہے ،انکے مشیر اور وزیر کوئی بھی ملک کے لیے بہتر کام نہیں کر رہے ۔ بلکہ اپنی حکومت کے لیے غلط بیانات دے دے کر بہت سے مسائل پیدا کردئیے ہیں۔ جو کہ ملک کے لیے اچھا شگون نہ ہے ۔ لگ ایسا رہا ہے کہ یہ حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ، اور جو اتحاد ملکی لیول پر اپوزیشن کا بن کر سامنے آرہا ہے ، اور پوری قوم اُس اتحاد کی حمایت کر رہی ہے۔ بلخصوص علامہ طاہر القادری ، چوہدری شجاحت حسین ، الطاف حسین ،عمران خان اور اِسکے علاوہ بہت سی پارٹیاں جو وطن عزیز کو ملک کے درپیش سنگین معاملات سے نکال سکتی ہیں، اور ایک تجربہ کار سیاستدانوں کی ٹیم ہے،اور پوری قوم کی اُنکوحمایت بھی حاصل ہے۔ اِسی وجہ سے موجودہ حکومت کے ہواریوں کے غبارے سے ہوا نِکل چکی ہے۔ وہ اُوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں۔ مگر کسی سیانے نے خوب کہا ہے ،کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گئی۔یہی حال اِس حکومت کا ہے اِسکی بھی کشتی بیچ دریا ڈوبنے والی ہے۔ وہ اِس لیے کہ جعل سازی کے اِس ٹولے نے عوامی مینڈٹ کو چوری کیا اور ملک سے غداری کی اور آج وہ وقت آگیا ہے، جب لاہوری شہزادوں کو عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر بہا کے لے جائے گااور عوامی اُمنگوں کی ترجمان جماعتیں ملک پاکستان میں حکومت کریں گی اور پاکستان انشاء اللہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاک فوج کیخلاف احسن اقبال کے بیٹے کا بیان نہایت زہریلا اور بیہودہ ہے: چودھری شجاعت حسین

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فیس بک پر پاک فوج کے خلاف وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے کا بیان نہایت زہریلا، بیہودہ اور احمقانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور متعلقہ اداروں کے بارے میں وزراء کے بچوں کی احمقانہ سوچ اور بیہودہ زبان کا استعمال ان کے والدین کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، فیس بک پر اس قسم کے زہریلے بیان میں یہ تک کہنا کہ پاکستان کی فوج طالبان کو پالنے اور ہندوستان کو اکسانے کی ذمہ دار ہے اور جمہوریت کو لپیٹنے والی اس فوج کو سکرو (Screw) کرنا چاہئے ورنہ یہ فوج اپنے بوجھ تلے اس ملک پاکستان کو کچل دے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس قسم کے بیانات ہماری نئی اور جوان نسل کو کیا پیغام دینے کیلئے دئیے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دینی و انقلابی اصلاحات کیلئے اہل فکر یکجا ہو جائیں، چودھری شجاعت

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ دینی و انقلابی اصلاحات کیلئے اہل فکر یکجا ہو جائیں، اقتدار عوام کے ہاتھوں میں ہونا چاہئے، حکومت کو عوامی فلاح کا کوئی خیال نہیں، 1122 کے فنڈز بھی جنگلہ بس پر لگا دئیے گئے جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری جنہوں نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین واحد شخصیت ہیں جن پر کسی کو اعتراض نہیں۔ انہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ ناصر شیرازی سے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر صوبائی سینئر نائب صدر راجہ بشارت اور ضلعی صدر راولپنڈی راجہ ناصر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے علامہ ناصر عباس جعفری کو 10 نکاتی ایجنڈا پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے اس وقت تمام اہل فکر شخصیات کو یکجا ہونا ہو گا۔ جمہوریت کی اصل روح کو حکمرانوں نے دبا دیا ہے، اس وقت ملک میں دینی اصلاحات کے نفاذ کی اشد ضرورت ہے، آئین میں بھی کہا گیا ہے کہ اقتدار عوام کے ہاتھوں میں ہو، اس سلسلہ میں اصلاحات کیلئے حکومت نے کمیٹی بنائی ہے، مگر اس وقت اصلاحات کی نہیں انقلابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشرف نے پہلے یا بعد ملک سے باہر جانا ہی جانا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے چودھری شجاعت حسین کو 10 نکاتی ایجنڈے پر حمایت حاصل کرنے کی جو ذمہ داری سونپی ہے اس سلسلے میں آج ہم مجلس وحدت المسلمین کے پاس آئے ہیں، دیگر جماعتوں و شخصیات سے بھی رابطے جاری ہیں، ملک اور عام آدمی کی بہتری کیلئے یہ ایجنڈا پیش کیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے پنجاب میں 6سال اور دو بار پہلے پورے ملک میں حکومت کی مگر پاکستان کی غریب آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا، ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جو عام آدمی کی فلاح کیلئے ہو۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو ٹرن لینے والے حکومتی وزراء کی سوچ و عقل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں ایک ماہ بعد خیال آتا ہے کہ فوج کے متعلق ان کا بیان غلط تھا، حکومت کے فرائض میں امن و امان بحال کرنا بھی شامل ہے، دہشت گردی سمیت جرائم میں 200 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، ہم نے اپنے دور میں دہشت گردی کو نہ صرف کنٹرول کیا بلکہ تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اسی لیے ورلڈ بینک نے ہمارے تعلیمی نظام کی بھی تعریف کی تھی، ہمارے شروع کیے ہوئے 1122 کے منصوبے کیلئے حکومت نئی گاڑیاں نہیں خرید رہی نہ ہی ان گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے فنڈز جاری کر رہی ہے، پنجاب حکومت نے سارا فنڈ جنگلہ بس سروس پر لگا دیا ہے اب پنڈی والے بھی نحوست کا سامنا کریں گے، کیا جنگلہ بس سروس ہی عوام کا مسئلہ رہ گیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مسلم لیگی قائدین نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نہایت سمجھدار ہیں اور دانشمندانہ فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے ہر معاملہ میں قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع کو اہل سنت سے رابطے بڑھانے میں کبھی کوئی اعتراض نہیں رہا، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی خراب سے خراب تر ہے اس لیے ایسے نظام کی ضرورت ہے جو پاکستان کو بحرانوں سے نکالے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا،چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ،

گجرات (جی پی آئی ) پاکستان عوامی تحریک گجرات کے راہنمائوں چوہدری سمیع اللہ وڑائچ ، محسن سپال، سلیم رضا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 23جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے 23جون وطن واپسی کے اعلان سے حکمرانوں میں جون کی گرمی میں کپکپی طاری ہو گئی ہے اب شیر کی سرکس کا وقت ختم ہونے والا ہے ، عوام سیاسی شعور سے اس جانور کو قید کر دیں گے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد پاکستانیوں کی زندگی بچانے، غریبوں کے چہرے پر خوشیاں اور برابری کا نظام لانے، ظلم لوٹ مار کے خاتمہ اور آئین کی بحالی ہے۔ عوامی مسائل کا حل صرف انقلاب ہے جس کے تحت پاکستان پر اشرافیہ کے چند خاندانوں کی اجارہ داری ختم کر کے اختیارات اور وسائل کو نچلی سطح تک پہنچانا اور آئین پاکستان کو اسکی صیحح روح کے مطابق نافذ کر نا ہے ۔ہماری جدوجہد پر امن جمہوری اور آئینی ہے ہمار ے کارکنوں نے دنیا کو ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ انتہائی پر امن ہیں لیکن اگر حکومت یا حکومتی مشینری کے ذریعے ہمارے کارکنوں پر تشدد اور لاٹھی چارج کرنے کی کوشش کی تو ہمارے پرامن کارکنوں نے چوڑیا ں نہیں پہن رکھی اب اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔