ساؤپاؤلو،برازیل (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں برازیل نے کروشیا کو 1کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں کھیلے گئے اس میچ کے 11 ویںمنٹ میں برازیل کے کھلاڑی مارسیلو نے اون گول کر کے کروشیا کو 1 گول کی برتری دلادی۔
برازیلین کھلاڑی نیمار نے 29 ویںمنٹ میں گول کر کے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ پنالٹی اسٹروک پر نیمار کے دوسرے گول نے برازیل کو ایک گول کی برتری دلادی۔ مہمان ٹیم نے حریف کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اورمیچ کے آخری لمحات میں مہمان کھلاڑی آسکر نے گیند کو جال میں پھینک کر 1-3 کی فیصلہ کن برتری دلادی۔ یوں برازیل نے یہ میچ1-3 سے جیت لیا۔