ہالی ووڈ فلم” پیڈنگٹن “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Paddigton

Paddigton

نیویارک (جیوڈیسک) شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ لاطینی امریکہ کے جنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی ایک نٹ کھٹ بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کے ناک میں دم کرتا نظر آئے گا۔

فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پورٹر کے بھی پروڈیوسر رہ چکے ہیں۔ فلم میں پیڈنگٹن کا کرداراداکار کولن فرتھ نبھائینگے جبکہ دیگر اداکاروں میں نکول کڈ مین، سیلی ہاکن، جولی والٹرز اور جم براڈ بینٹ شامل ہیں۔ پال کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں برس 12دسمبرکو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔