آج بھی فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر ہوں، اداکارہ میرا

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں آج بھی فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر ہوں۔ مسلسل 16 سال سے خود کو انڈسٹری کی مقبول ترین اور نمبر ون اداکار ہ کے طور پر منوایا ہے جب تمام اداکارائیں فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہو گئی تھیں تو میں نے ا نڈسٹری کو سہارا دیا۔

میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ میرے دل کی تاریں جڑی ہوئی ہیں۔ نئی آنے والی اداکارائیں میری کاپی کرتی ہیں لیکن انھیں یہ علم نہیں کہ میرا کو موجودہ مقام تک پہنچنے کے لیے کتنی محنت کرنا پڑی۔

انھوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کی ایک سو اقساط پر مبنی ڈرامہ سوپ میں اداکاری کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میری اداکاری میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گی۔ میرا نے کہا کہ میری ابھی شادی نہیں ہو ئی جب بھی شادی کروں گی ڈنکے کی چوٹ پر کروں گی اور سب کو اس بارے علم ہو جائے گا۔

میرا نے مزید کہا کہ بھارت میں کام کرنے اولے اداکاروں کو میرا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ میرے وہاں کام کرنے کی وجہ سے ان کے لیے دروازے کھلے۔