سری نگر: بم دھماکے میں انڈین فوجی ہلاک

Srinagar

Srinagar

سری نگر (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں انڈین فوج کا ایک سپاہی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ہندوستانی فوج کے ترجمان منیش مہتا نے بتایا کہ جمعرات کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ڈسٹرکٹ پونچھ میں گشت پر مامور فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

سری نگر سے ایک سو اسی کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب واقع اس علاقے میں فوج کی بھاری نفری ہمہ وقت تعینات رہتی ہے۔ انڈین فوج کے ذرائع کے مطابق بم کو باغیوں نے نصب کیا تھا۔ ہندوستان نے عسکریت پسندوں کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، جبکہ پاکستان نے اس الزام کی تردید کردی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 1989 سے باغیوں کے متعدد گروپ برسر پیکار ہیں ، جبکہ پینسٹھ ہزار سے زائد افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔انیس سو سینتالیس میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تین جنگیں لڑی جا چکی ہیں، جن میں سے دو کشمیر کے حوالےسے لڑی گئیں۔