آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 Sindh Budget

Sindh Budget

کراچی (جیوڈیسک) آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کا بجٹ بھی آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کا مجموعی حجم چھ کھرب 80 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔ تعلیم کے لیے بجٹ کا تیس فیصد مختص کیے جانے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلئے سندھ کابینہ کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر طلب کرلیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کا بجٹ مجموعی حجم تقریباً 680 ارب روپے سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 630 ارب روپے بجٹ خسارہ 15 سے 20 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں 12 ہزار نئی ملازمتیں بھی رکھی جائیں گی، محکمہ تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب روپے اضافہ ہوگا۔