حکومت مخالف مظاہرے کرنیوالوں پر سعد رفیق کی کڑی تنقید

 Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ عمران خان، طاہرالقادری، شیخ رشید اور چودھری برادران جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی سازش کر رہے ہیں، گرینڈ الائنس بھی آمریت چاہنے والوں کا اتحاد ہے، گرینڈ الائنس میں آمریت کے دودھ پینے والے بلے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہرے کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ ان سب کے پیٹ میں ایک ساتھ درد اٹھا ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ گرینڈ الائنس کی قیادت کون کرے گا۔

وزیرریلوے نے کہا کہ شیخ رشید دو بوگیاں بک کراکے پوری ٹرین یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ طاہرالقادری کی طرف سے سیکیورٹی خدشات کے اظہار پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔