لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اسپتال میں زیر علاج محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ ملازم کو 20 سال سے رکی ہوئی پینشن اس کے بستر تک پہنچانے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گذشتہ روز 85 سال کے معمر شخص امان اللہ کو 20 سال سے پنشن کی عدم ادائیگی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ شہریوں سے اس طرح کی زیادتیاں برداشت نہیں کرے گی۔
محکمہ جنگلات نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے پنشن کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے حکم دیا کہ پنشن کے کاغذات چھوڑیں ، درخواست گزارکو فوری طور پر پنشن پہنچائیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق درخواست گزار پچھلے برس سے عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔