گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایمن آباد کے علاقے عباس ٹاؤن میں ماں نے اپنے 2 سالہ لخت جگر کو زندہ ریت میں دبا کر قتل کر دیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے عباس ٹاؤن میں سکینہ نامی خاتون نے اپنے 2 سالہ بیٹے مدثر کو زندہ ریت میں دبا کر مارڈالا۔ پولیس نے اہل علاقہ کی اطلاع پر ملزمہ کو گرفتار کرکے بچے کی لاش ریت سے برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ روز صبح صویرے ریت کو گیلا کرتی جس پر اہل علاقہ کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، بچے کی لاش تقریباً 2 روز پرانی ہو چکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم ابھی تک بچے کو قتل کرنے سے متعلق حقائق سامنے نہیں آسکے کہ ماں نے کسی کے کہنے یا مجبوری کے تحت انتہائی اقدام اٹھایا تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد ہی حتمی طور پر کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے گا۔