کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے پوش علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کے لئے شاہین فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخاق شیخ نے شاہین فورس کا افتتاح کیا۔
شاہین فورس کا اسکواڈ پچاس موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ عبدالخاق شیخ کا کہنا ہے کہ شاہین فورس کے قیام سے پوش علاقوں میں ڈکیتی، رہزنی اور دیگر وارداتوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ شاہین فورس کے اہلکار مسلسل مختلف علاقوں میں گشت کریں گے۔