ٹرانسفارمرز سلسلے کی نئی فلم کے نئے کلپس جاری

Transformers

Transformers

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ٹرانسفارمرز سلسلے کی آنے والی فلم کے نئے کلپس جاری age of extinction 27 جون سے ریلیز کے لئے تیار ہے۔دنیا کو بچانے والے autobots اور اسے تباہ کرنے والے decpeticons نامی دیو ہیکل روبوٹس کی بڑی اسکرین پر یہ چوتھی واپسی ہے۔

ہیرو اور ولن روبوٹس کی اس جنگ میں اس بار مارک والبرگ کا مرکزی کردار ہے۔ فلم میں امریکی شہر شکاگو کے قبضے کے چار سال بعد کا دور دکھایا گیا ہے۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر سٹیون اسپیل برگ کی اس پیشکش کے ہدایتکار ایک بار پھر مائیکل بے ہیں جنہوں نے اس سلسلے کی پہلی فلمِیں بھی ڈایریکٹ کی ہیں۔19 جون کو ہانگ کانگ میں ورلڈ پریمئیر کے بعد Transformers: age of extinction 27 جون کو امریکا اور 10 جولائی کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔