انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر خارجہ احمد داود اوگلو نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں موصول کے قونصل خانے پر حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کو اگر کوئی نقصان پہنچایا گیا تو ترکی اس کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ داؤد اوگلو نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور ملازمین کو پہنچایا جانے والا نقصان شدید رد عمل کا باعث ہو گا۔
ترکی کی طاقت کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ہم اس بحران کو پرامن طور پر حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ہمارے پیش نظر اپنے شہریوں کی سلامتی ہے۔
ہم انہیں گزند پہنچتا نہیں دیکھ سکتے، تاہم اگر ہمارے شہریوں کو یرغمال بنانے والوں نے انہیں نقصان پہنچایا تو وہ ہمارے رد عمل سے بچ نہیں سکیں گے۔