سجاد علی نے اپنے تین نئے گانوں کی دھنیں تخلیق کر لیں

Sajjad Ali

Sajjad Ali

لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکار سجاد علی نے مقامی سٹوڈیو میں اپنے نئے آنے والے البم کے تین گانوں کی دھنیں تخلیق کیں۔ سجاد علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی میں نت نئے تجربات کرنا ان کا جنون ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی وہ پنجابی، عربی اور اردو کی معروف دھنوں پر اپنے گیت بناتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ ان کا نیا البم بھی لوگوں کو پسند آئے گا، سجاد علی نے بتایا کہ انہوں نے اس بات کی کوشش کی ہے کہ اپنے سابقہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری کام کریں تاکہ شائقین کی ان سے وابستہ توقعات پوری ہو سکیں۔ سجاد علی کا کہنا تھا کہ انکے نئے البم میں شائقین کو اعلیٰ موسیقی سننے کو ملے گی۔