سیؤل (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے گرفتار کئے گئے عیسائی مبلغ کی رہائی کیلئے مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی۔
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ عیسائی مبلغ گزشتہ سات ماہ سے شمالی کوریا کی حراست میں ہے اور گزشتہ روز شمالی کوریا کی حکومت نے اسکی رہائی کیلئے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ جنوبی کوریا نے رہائی کیلئے مذاکرات کی پیشکش پر دوبارہ غور کی اپیل کی ہے۔