امیتابھ بچن کی پہلی ٹی وی سیریز جولائی میں آن ایئر ہو گی

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

بالی وڈ (جیوڈیسک) توقع ہے کہ ان کی یہ پہلی ٹی وی سیریز آئندہ ماہ جولائی میں دکھائی جائے گی۔ امیتابھ بچن نے اس پوسٹر کا افتتاح اپنے ساتھی اداکاروں ساریکا اور آہنہ کمار اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کیا۔

بگ بی کہتے ہیں کہ اس کہانی میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کا کردار ادا کر رہا ہوں جسے بزنس کی رقابت کے علاوہ فیملی ایشوز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان دونوں اہم کاموں میں کس طرح توازن پیدا کیا جاتا ہے، یہی اس سیریز کی کہانی ہے۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن ٹی وی پر اینکر پرسن کے طور پر تو پروگرام کرتے ہیں،جن میں کون بنے گا کروڑ پتی سر فہرست ہے، اس طرح کی ٹی وی سیریز میں اداکاری ان کی پہلی کاوش ہو گی،جو بگ بی کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے کو بنانے والی ٹیم کے لئے بھی ایک انوکھا تجربہ ثابت ہو گا۔