لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ناصر باغ سے الیکشن کمیشن تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے عمران خان کی تصاویر اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، نعرے بازی کرنے والے کارکنوں کا کہناتھا کہ انہیں الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں۔
سپریم کورٹ ازخود دھاندلی کی انکوائری کرائے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، عبدالعلیم خان اور دیگر عہدیداروں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایک سال قبل مبینہ دھاندلیوں کے بارے میں شکایات درج کرائی تھیں لیکن تاحال ان کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔